کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب پٹرول پمپس کے زیرزمین ٹینکرز سےساڑھے چھیانوے ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی کے دوران ضبط کئے گئے ڈیزل کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔پیٹرول پمپ پر اسمگل شدہ ڈیزل کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے والے سات ٹینکرز کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ ٹینکرز ٹرکس کی مالیت تین کروڑ روپے ہے ۔ کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔