نیوکراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکے سے ایک شخص جاں بحق چھ افراد زخمی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 نیوکراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکے سے ایک شخص جاں بحق چھ افراد زخمی


کراچی کے علاقے نیوکراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکے سے ایک شخص جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے، متعدد مکانات اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، پولیس نے دھماکے کا سبب گھر میں بھر جانے والی سوئی گیس کو قرار دیا، 


ہر طرف بکھرا ملبہ اور تباہی کی صورتحال، یہ مناظر نیو کراچی ایوب گوٹھ میں واقع اس مقام کے ہیں جہاں جمعے کی شام عمارت میں زور دار دھماکا ہوا 


 دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیواریں اڑکر دور جا گریں۔۔۔دومنزلہ عمارت کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے، اطراف کی دکانوں کے شٹر اور دروازے بھی اکھڑ گئے، دیگر مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا


واقعے کی اطلاع پر پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں،دھماکے میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا، عینی شاہد اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز اطراف میں دور تک سنی گئی

آس پاس کے تین چار گھر  بری طرح متاثر ہوئے ، ادھر گھروں میں پباک گرے باقاعدہ۔۔۔

 ایک تو یہیں پر ایک ایکسپائر ہو گیا تھا تو کافی جو بچے گلی میں تھے وہ بھی زخمی ہوئے تھے اس کے ساتھ ساتھ دو بائیکیں تھی جو وہ بھی یعنی کہ پوری ختم ہو چکی ہیں


ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ متاثرہ عمارت کے مکینوں نے  سوئی گیس کا پریشر بڑھانے والی موٹر نصب  کر رکھی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گھر میں بھر جانے والی گیس دھماکے کا سبب بنی


 انسپکٹر ممتاز مروت،ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ۔۔۔سلینڈر ہم نے جب چیک کیا سلنڈر بلاسٹ نہیں تھا لیکن وہاں سے اندر سے ایک مشین ملی ہے ہمیں جو گیس  کو سیکشن کرتی ہے پریشر بڑھانے کے لیے مشین استعمال ہوتی ہے عموما یہاں کچی آبادی وہی یوز ہوتی ہیں تو وہ انہوں نے کوئی اس سے کوئی میرا خیال ہے گیس کوئی جمع ہوئی ہے کمرہ پورا فلپ ہو گیا اور اس کے بعد پھر جو ہے نا  ماچس  کی تلی یا سیگریٹ وغیرہ سے دھماکاہواہے۔۔۔


 متاثرہ عمارت میں فیملی نہیں محض مزدور رہائش پذیر تھے، پولیس نے دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین کی حتمی رپورٹ آجانے تک متاثرہ مقام کو سیل کردیا ہے۔۔۔