وزیراعلی سندھ کا کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات کا نوٹس۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات تشویش کا باعث ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ حادثات پر کنٹرول کےلئے حفاظتی انتظامات کیے جائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ہیوی ٹریفک سے متعلق قوانین کے نفاذ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔