کراچی کورنگی کے فائر اسٹیشن میں را ت گئے قتل کی ڈرامائی واردات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی کورنگی کے فائر اسٹیشن میں را ت گئے  قتل کی ڈرامائی واردات

کراچی کورنگی کے فائر اسٹیشن میں را ت گئے  قتل کی ڈرامائی واردات۔ مسلح ملزمان نے  نائٹ ڈیوٹی پر مامور چار  ملازمین کو جمع کیا ۔ فائرنگ سے پہلے ایک ملازم  نے بھاگ کر جان بچائی۔ دو افراد جان سے گئے جبکہ  ایک زخمی ہوگیا۔ مقدمہ قتل ، اقدام قتل انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت  درج کرلیا گیا۔

 کراچی میں کورنگی فائراسٹیشن میں نامعلوم مسلح ملزموں نےداخل ہوکرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سے فائربریگیڈدفترمیں موجود دوملازمین جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعہ کےبعدجاں بحق دونوں افرادکی لاشوں اورزخمی کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کےمطابق مقتولین کی شناخت پچپن سالہ عامر اورپینتس سالہ محبوب کےنام سے ہوئی۔

واقعہ کےوقت دفترمیں موجوددیگرملازمین بھی موجودتھے جوسورہےتھے،ملازمین کاکہناہےکہ انہیں فائرنگ کی آوازسنائی نہیں دی۔۔۔

کورنگی فائراسٹیشن کےانچارج ظفرخان کاکہناہےدونوں مقتول کئی سالوں سےمحکمہ فائربریگیڈمیں ملازم تھے۔

دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ قتل ، اقدام قتل انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت فائر بریگیڈ کےٹیلفون آپریٹر    ذیشان کی مدعیت میں  تھانہ عوامی کالونی میں درج  کر لیا گیا ،،،، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ واقعے کے عینی شاہد  میں درج کیا گیا ہے ،،،،

پولیس نے عینی شاہدفائربریگیڈملازم کوتفتیش کےلیےحراست میں لےکرواقعہ کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔۔۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمی شخص  سے لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے۔ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کوئی اور معاملہ۔مختلف پہلو سے  تحقیقات جاری ہیں ۔سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے بھی فائر اسٹیشن  کا دورہ کیا۔