وزیراطلاعات سندھ سعید غنی
کا کہنا ہے گزشتہ روز نا چاہتے ہوئے ایکشن لینا پڑا۔ تشدد سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ایم پی اے صداقت حسین پولیس پر ڈنڈے برسارہے تھے۔کارروائی
نہ کرتے تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے ۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو ہوا ،، نہیں ہونا چاہیے
تھا۔نا چاہتے ہوئے بھی ایکشن لیا گیا۔ریڈ زون کے ہوٹلز میں پی ایس ایل ٹیمیں رکی ہوئی ہیں۔ غیر ملکیوں کی
اسٹیڈیم کی طرف نقل و حرکت
ہونا تھی۔انہوں نے کہا گزشتہ روز کے واقعے میں
کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔متحداپنے
کارکن کےپوسٹ مارٹم کی اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا متحدہ ایم پی اے پولیس پر ڈنڈے برسارہے تھے۔کارروائی نہ کرتے تو
خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے ۔