فرح گوگی عمران خان کی بے نامی کے طور پر سامنے لایا جارہا ہے مریم اورنگزیب

عمران عمران

فرح گوگی عمران خان کی بے نامی کے طور پر سامنے لایا جارہا ہے  مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ فرح گوگی عمران خان کی بے نامی کے طور پر سامنے لایا جارہا ہے جن جن اشخاص کی وجہ سے مہنگائی ہوئی وہ سب کٹہرے میں آئیں گے۔

یہ بات وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہناتھاکہ عوام سابق حکومت کی 4سالہ نااہلیوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں اور

سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کا جائزہ  لے رہے ہیں،

نیازی کی نالائق حکومت کی کوتاہیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،

 نے کہاکہ  عمران خان نے 4سال کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا،

 مہنگائی کی بلند ترین سطح  کی وجہ عمران خان کی ناقص پالیسیا ں ہیں،

سازشی ٹولے نے 4سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی،

عمران خان معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں

وزیراعظم محمد شہبازشریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،

عمران خان کو اتحادیوں کے  چھوڑ جانے پرسازش نظر آنا شروع ہوگئی

 عمران خان کے جلسوں کا شیڈول گوگی کو بچانے کے لئے ہے

عمران نیازی  صبح شام گوگی کو بچانے کے لئے کوشاں ہے،

یہ بیرون ملک سازش کا نہیں بلکہ گوگی کو بچانے کا رونا ہے،

اس ٹولے نے 4سال خزانے اور توشہ خانے کو لوٹا،وزیر اطلاعات

بیرونی سازش کے حوالے سے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

 انکوائری کمیشن عمران خان کی سازش کو بے نقاب کرے گا،

یہ تمام الزام تراشیاں گوگی بچاؤ تحریک کا حصہ ہیں،

بیرونی سازش کے الزامات پر تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے

آپ کے اتحادی اور 23ممبر آپ کو چھوڑ چکے ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات

کمیشن کے قواعد و ضوابط کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے

کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی،

کمیشن کی تجاویز پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سب سے زیادہ اکاؤنٹ پنجاب میں فرح گوگی کے نام سے کھولے گئے

گوجرانوالہ اور رنگ روڈ پرفرح گوگی نے 200کنال اراضی خریدی،

مدینہ کی ریاست کے نام پر لوٹ مار کی گئی

انکوائری کمیشن کی رپورٹ حقائق کو عوام کے سامنے لائے گی،

سی پیک کی رفتار کو سست کیا اور بجلی منصوبوں کو بند کیا

ضمیر فروش ٹولے نے خارجہ پالیسی کو بیچا اور دوست ملکوں کو ناراض کیا،

عمران خان کی حکومت نے کشمیر فروشی کی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ

سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا،اور

آج 4سال بعد عوام کو 2ہفتوں میں سستی چینی اور آٹا مل رہا ہے

چینی اور ادویات کا بحران عمران خان کی سرپرستی میں ہوا، مریم اورنگزیب نے کہاکہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کے لئے تین ہفتے میں اقدامات کیے اور

فرح گوگی کو وزیراعلیٰ پنجاب پر مسلط کیا ہوا تھا،

 سازشی ٹولہ اب نہیں بچ سکے گا،انکا کہناتھاکہ

جلسوں میں بتائیں عمران خان صاحب میں نے جھوٹے وعدے کیے،

پھر عوام فیصلہ کریں گے کہ کون جھوٹا تھا؟

بتائیں میں نے دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائے، کرپشن تو ہوئی ہی نہیں