ناظم
جوکھیو قتل کیس میں ملزم پیپلز
پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم نے ضمانت
میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایم این اے جام کریم کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپس آگئے ہیں۔ وہ الزامات کا
سامنا کرنا چاہتے ہیں ، ضمانت میں توسیع کی جائے۔ تاحال کیس کا چالان بھی جمع نہیں ہوسکا
ہے۔