بلدیاتی انتخابات کاانعقادپندرہ جنوری کوہی ہوگا

عدنان اطہر عدنان اطہر

بلدیاتی انتخابات کاانعقادپندرہ جنوری کوہی ہوگا

بلدیاتی انتخابات کاانعقادپندرہ جنوری کوہی ہوگا ۔سندھ حکومت کی یقین دہانی پرجماعت اسلامی نےریڈزون  میں دھرناختم کرنےکااعلان کردیا ۔۔۔احتجاج  اور سڑک کی بندش کےباعث پریس کلب اوروزیراعلیٰ ہاوس کےاطراف کی سڑکوں پرٹریفک کادبارہا۔۔۔کامیاب مذاکرات کےبعد مظاہرین منتشرہوگئے۔

بلدیاتی انتخابات کاانعقادبروقت ہوگا ۔صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی لوٹ گئی۔

پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاوس جانےوالےمظاہرین کو بات چیت کےبعد ایوان صدرروڈتک محدودکردیاگیا

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ پہنچے۔۔۔کہا وزیراعلیٰ ہاوس آپ سب کا ہےلیکن  خیال کیاجائے نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم وزیراعلی ٰ ہاوس کےقریب میں ٹہری ہوئی ہے۔

کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن آگے ہوں ، ان کی وجوہات ہیں ایک وجہ وہ ہے جو خود جماعت اسلامی کا موقف رہا ہے کہ یوسیز کم ہیں اگر مکمل طور پر زیادہ بنائی جاتیں تو زیادہ امپیکٹ پڑتا لیکن اب تو ساری تیاری ہو چکی ہے ۔۔ یہ بات سی ایم اور لیڈر شپ تک بھی پہنچاتا ہوں ۔۔ اس وقت تک پر امید ہوں کہ الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے

حافظ نعیم الرحمان نےسندھ اسمبلی کااجلاس بلاکربلدیاتی قوانین  میں ترامیم کامطالبہ کردیا ۔

جو آپ نے ایم کیو ایم کا نام لکھ کر خط لکھا ہے اور ان کو سامنے رکھ کر الیکشن کمیشن کو ۔۔ اگر اس کو واپس لے لیں گے تو اس سے بہت زبردست قسم کا میسج دونوں ڈویژن کو جائے گا 

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ جلدی انتخاب ہمارا حق ہے۔۔۔حلقہ بندیوں کابہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔۔۔احتجاج کےباعث ریڈزون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔۔۔اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثررہی۔