حیدرآباد: مقتول سید پارس علی شاہ کی موت کا معمہ حل کردیا گیا!

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

حیدرآباد: مقتول سید پارس علی شاہ کی موت کا معمہ حل کردیا گیا!


 

بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ آفس میں  پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلائنڈ  قتل کیس میں ملوث اہم قاتل ملزم کو سانگھڑ پولیس تلہار ضلع بدین سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم سید اسرار شاہ نے دوران تفتیش نا صرف  اقرار جرم کیا بلکہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان اور قتل کی وجہ کے اہم انکشافات بھی کئے  ہیں


قتل میں مقتول کی زوجہ امام زادی فرزانہ اور مقتول کا سالہ  سید دیدار اور خالہ زاد بھائی سید اسرار شاہ ملوث نکلے!

مقتول کے گھر بھٹائی نگر حیدرآباد سے مورخہ 8 نومبر 2022 کو  مقتول سید پارس علی شاہ کی خون میں لت پت لاش برآمد ہونے کے بعد مقتول کے بھائی سید سلمان شاھ کی مدعیت میں واقع کی ایف آئی آر بھٹائی نگر پولیس اسٹیشن پر داخل کی گئی بعد از حیدرآباد کے  مختلف افسران سے کیس کی  تحقیقات کروائی گئی!


واقعہ کی پہلی انوسٹیگیشن ایف آئی ار کے ٰI.O نے  مورخہ 14 نومبر 2022 کو SIP  اللہ بچایو نے کی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈاکٹر شہزاد آرائیں MLO حیدرآباد نے کی!

دوسری انوسٹیگیشن   مورخہ 31 جنوری 2023 کو DSP سراج لاشاری نے کی  جنہوں نے مورخہ 5 اپریل 2023 کو تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد اپنی جاری کردہ رپورٹ میں موت کی وجہ قدرتی موت ظاہر کی اورکیس کو c کلاس کردیا۔

 

تیسری انوسٹیگیشن ورثاء کی فریاد پر آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے واقعہ کی ری انوسٹیگیشن  کے لیے سانگھڑ پولیس کو مورخہ 10 مئی 2023  کیس ٹرانسفر کیا!

بلائنڈ قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے واقعہ کی ری انوسٹیگیشن  کے لیے ایس ایس پی سانگھڑ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی محمد آصف آرائیں سمیت 6 رکنی جی آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی- ایس ایس پی سانگھڑ کی نگرانی JIT  میں شامل تمام افسران نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالاجی کی مدد سے اپنے تمام تر تجربے اور وسائل بروکار لاتے ہوئے باریک بینی سے بلائنڈ مرڈر کیس کی تحقیقات کا آغاز کیاگیا

سانگھڑ پولیس کی جدوجہد کی بدولت  نا صرف قتل کا معمہ حل ہوا بلکہ قتل میں ملوث قاتل ملزم سید اسرار شاہ  کو بھی گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکاشفات بھی کیے ہیں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے!