کراچی کے علا قے نارتھ کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روندڈالا۔حادثے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،

عرفان علی عرفان علی

مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی

نارتھ کراچی  میں حادثہ  پاورہاؤس سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک پر  سلیم سینٹر کے نزدیک  پیش آیا۔

 عینی شاہد کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نیتجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

اطراف میں موجو د افراد نے ڈمپر پر پتھراؤ کیا اور بعد میں آگ لگا دی ۔

حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرایا ۔ ڈمپر ڈرائیو کوتلاش کیا جارہا ہے ۔۔