چیئر مین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں انتخابی ریلی کا آغاز

عرفان علی عرفان علی

چیئر مین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں انتخابی ریلی کا آغاز

چیئر مین بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں انتخابی ریلی کا آغاز  بلاول ہاوس سے ہوا ۔ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی،وقار مہدی ،جاوید ناگوری اور تاج حیدر، رہنما نجمی عالم اور سعدیہ جاویدبھی ٹرک میں  سوارتھے۔د قافلے کی گزرگاہوں پر موجود جیالوں نے پارٹی چیئرمین کا شاندار استقبال کیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں بلاول ہاوس سے ایک بجےانتخابی قافلہ  نکلا۔ تو قافلے کی گزرگاہوں پر  جیالوں نے پارٹی چیئرمین کا شاندار استقبال کیا ۔نعرے بازی کی ۔اور پھولوں کی پتیاں بھی  نچھاورکیں

پیپلزپارٹی کا قافلہ شیریں جناح کالونی ، کیماڑی ، کے پی ٹی ، ٹاور،کھارادراور ککری گراونڈ سےہواتا ہوا ۔  لی مارکیٹ پہنچا تو منفرد انداز میں  پمفلیٹس  تقسیم کئے گئے۔ لی مارکیٹ کے اطراف چھوٹے طیارے سے انتخابی پمفلیٹس کی برسات کردی گئی ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا قافلہ  لیاری پہنچا ۔آٹھ چوک سے ہوتا ہوا ۔  چاکیواڑہ کے قریب پہنچا تو جیالے اپنے لیڈر کو دیکھ کر پارٹی ترانے پر ہاتھ لہراتے رہے ۔  بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہاتھ لہرالہرا کر جیالوں کا جواب دیتے رہے ۔بعد میں بزنجو چوک سے ہوتا ہوابلاول بھٹو زرداری کا قافلہ شیرشاہ پہنچا ۔۔۔ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے قریب بلاول بھٹو کا جیالوں نے ایک بار پھر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

سائٹ ایریا سے ہوتا ہوا پیپلزپارٹی کا قافلہ ضلع وسطی میں داخل ہوا ۔ناظم آباد،پرانا گولیمار سے ہوتا ہوا لسبیلہ پہنچا ۔جہاں  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ بلاول بھٹو کا قافلہ لسبیلہ سے براستہ گلبہار ر رضویہ چورنگی لیاقت آبادپہنچا۔ جہاں آتش بازی کا مظاہرکیا گیا ۔ بلاول کا قافلہ  ضلع شرقی میں داخل ہوا۔ یونیورسٹی روڈ سے ہوتا ہوا  صفورا چورنگی پہنچا ۔ وہاں سے کالا بورڈ سے ہوتا ہوا داود چورنگی پر اختتام پزیر ہوا۔