وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ پروگرام
شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس
ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا ہے۔
ڈائریکٹر اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن کہتے ہیں
کہ پاکستان کے 25 شہروں میں ہاکی ٹرائلز لیے
جائیں گے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ پروگرام
شزہ فاطمہ خواجہ نے کراچی کی سرسید یونیورسٹی میں. پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2013 میں نواز شریف کے دور میں شروع ہوا۔
پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا آغاز
بھی ہوگیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں ہم پوری قوم کو متحد ہوتا دیکھ
چکے ہیں۔
ہم نے پوری قوم کو کامن ویلتھ گیم کے دوران متحد ہوتے دیکھا ہے،
نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی،
کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں
ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا
کہنا تھا کہ پاکستان کے 25 شہروں میں ہاکی ٹرائلز لیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ٹرائلز پھر صوبائی لیگ اور اسکے
بعد نیشنل لیگ منعقد ہوگی۔
اگلے سال جونیئر ورلڈکپ میں چار سے پانچ کھلاڑی
قومی ٹیم کو دینگے۔
25 شہروں میں ہاکی ٹرائلز لینگے، پہلے صوبائی اور پھر نیشنل لیگ ہوگی،، اگلے
سال جونیئر ورلڈ کپنمیں چار سے پانچ کھلاڑی قومی ٹیم کو دینگے
برانڈ ایمبیسڈر اسپورٹس ہاکی لیگ اولمپین اصلاح
الدین نےکہا کہ ماضی میں بھی ایسے
پروگرامز ہوتے رہے ہیں۔
امید ہے اس لیگ کے سیلکٹرز میرٹ پر کھلاڑیوں کا
انتخاب کریں گے۔