سندھ ہائی کورٹ نیب رولز سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر برہم ۔ ریمارکس
دئیے نیب بائیس سال سے بغیر رولز کے کام
کررہا ہے۔آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا
،،،تو جرمانہ عائد کریں گے۔
سندھ ہائی کورٹ میں نیب تحقیقات اور طریقہ کار کے قواعد و ضوابط
بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے
نیب رولز سے متعلق جواب جمع نہ
کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس
اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ نیب بائیس سال سے بغیر رولز کے ایس او پیز پر کام کررہا ہے۔ جنوری 2020 سے
درخواست زیر سماعت ہے۔ ابھی تک عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ آئندہ سماعت پر
درخواست پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو نیب پر جرمانہ عائد کریں گے۔ پراسیکیوٹر نیب
کا کہنا تھا کہ رولز کا مسودہ ایوان صدر بھیجاتھا۔ ایوان صدر نے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی تھی ۔وزارت قانون اور وزارت
داخلہ نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نیب رولز
دوبارہ ڈرافٹ کرکے وزارت قانون اور داخلہ کو بھیجوا دئیے ہیں ۔ وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ عدالت نے دریافت کیا
کہ نیب نے جو لیٹر لکھے ہیں وہ کہاں ہیں
۔کبھی کہا جاتا ہے وزارت قانون کو خط لکھا ہے ۔کبھی کہا جاتا ہے وزارت داخلہ کو
لکھا ہے۔ کبھی کہتے ہیں صدر پاکستان کو
خط لکھا ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اس موقع پر کہا کہ 15،20 دن کا وقت دیں تفصیلی
جواب جمع کرائیں گے۔ مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔