رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ر یفرنس چیئرمین نیب کوواپس بھجنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
نیب کورٹ کراچی میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسرج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سےزائد اثاثےبنانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ر یفرنس چیئرمین نیب کوواپس بھجنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ، جو چھ دسمبر کو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا نیب نےآغاسراج درانی کےاہلخانہ کو غیرقانونی طورپر ملزم بنایاہے۔قانون میں تبدیلی کےبعد یہ ریفرنس اس عدالت کے دائرہ ساعت میں نہین آتا۔یہ مقدمہ واپس چیئرمین نیب کوبھجوایاجائے۔