کراچی میں انوریکس کے دوسرے کسٹمر کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل لی بی جیان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
کراچی کے علاقے صدرمیں انوریکس کےدوسرے کسٹمر کیئر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
چائنا کے قونصلیٹ لی بی جیان نے کمپنی کے دورےکےموقع پر گفتگومیں کہا کہ انرجی کے
حصول کے لئے سولر اہم ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی گرین پاکستان کے
لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ریموٹ ایریاز میں سولر انرجی بہت کارآمد ہو گی۔
ہم پاکستان میں صنعتیں لگانے کے لئے تیار ہیں۔