حیدر آباد سندھ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ 15سال میں سندھ کو دبایا گیا، لاکھوں لوگوں نے اعلان کیا سندھ اب جدوجہد کیلئے تیار ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کی امید چھینی ہے، سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کر دیا گیا ہے، پاکستان کا آئین حفیظ پیرزادہ نے بنایا تھا، پاکستان جب تکلیف میں آیا تو سندھ میدان میں اترا، پاکستان جب تکلیف میں آیا سندھ کے ججز اور سیاستدانوں نے کردار اد اکیا، مشرف کے مارشل لا کے سامنے بھی سندھ کے ججز لڑے تھے، پبلک سروس کمیشن میں نوکری پیسوں پر دیتے ہیں، سندھ کے کسانوں کو فصل لگاتے معلوم نہیں ہوتا اس کی رقم کیا ملے گی، انہوں نے سمجھا سندھ کے عوام جھکی پڑی ہے ، آپ لوگوں کے جسم کو مارسکتے ہو انکی سوچ کو نہیں مارسکتے ، آج نعرہ لگاتے لوگوں کا اعلان ہے کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان کا آئین حفیظ پیرزادہ نے بنایا، ان حُروں نے قربانی دی، سندھ کے لوگوں نے مقابلہ کیا، ایم آر ڈی میں سندھ کے لوگ لڑے آپ نے سندھ کو وہ گمنام ریلوے اسٹیشن بنادیا جس پر کوئی گاڑی نہیں رکتی تین صوبوں میں حکومت تبدیل ہوتی ہے سندھ میں نہیں ہوتی، اب نامنظور نہیں اب جس نے سندھ لوٹا ان سے جھگڑا ہے، یہ جھگڑا گھنٹوں کا یا ایک دن کا نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی والوں نے 15سال میں سندھ کو کچھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے ہمیشہ صوبے کو تباہ کیا، سندھ کے عوام اب جاگ چکےہیں،اپنا حق چھین کر لیں گے، ہم اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، سندھ کا الیکشن چوری کرنےوالوں سے اب جھگڑا ہوگا، پیپلزپارٹی نے سندھ کو کالا بکرا سمجھاہواہے، پیپلزپارٹی کو جب سندھ کی ضرورت پڑی تو کالے بکرے کا صدقہ دیا، سندھ پیرپگارا کی قیادت میں جاگ چکاہے،