کراچی شہری سہولیات کا جنازہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی شہری سہولیات کا جنازہ

کراچی میں یوں تو شہری سہولیات کا جنازہ نکل چکا ہے،،،لیکن   کیماڑی بُھٹہ ویلیج  میں  سیوریج کے پانی سے بھر ی سڑک پر خاتون کا جنازہ گزرنے کی  ویڈیو  نے  عوام کو  جھنجھوڑ  ،، کر رکھ دیا۔ویڈیو  وائرل ہونے کے باوجود   انتظامیہ کو ہوش نہیں آیا، اور صورتحال جوں کی توں ہے۔کیچڑ  سے  اٹی گلیوں،سڑکوں،اسکول میں علاقہ مکین کیسے گزارا کررہے ہیں،،،

ابلتے گٹر۔ بدبودار پانی اور  کائی ۔ یہ کیماڑی بھٹہ ولیج کی مرکزی سڑک ہے ،، جسے  یہاں   سے منتخب  نمائندوں نے پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں یہاں سے ایک خاتون  کا جنازہ گزرنے کی ویڈیو وائر ل ہوئی،،، تو  جیسے طوفان مچ  گیا۔ عوام  نے  شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

لیکن انتظامیہ اور حکمران  تو گویا ،، جیسے  میٹھی نیند سے جاگنے پر آمادہ ہی نہیں۔ واقعہ کو چوبیس گھنٹےگزر گئے،، لیکن  حالات جوں کے توں ہیں۔

مقامی افراد  کہتے ہیں  نا علاقے میں  ایمبولنس پہنچ  پاتی ہے نا ہی  میت کی منتقلی آسان ہے۔ مسجد تک پہنچنا بھی کسی امتحان سے کم  نہیں ہے۔

بچوں کو اسکول  مدرسے جانا ہو،،، خواتین کو  کام سے نکلنا ہو،، یا مردوں  کو   کام  کاج سے جانا ہو،، تو ان پر یہ مصرع صادق آتا ہے  ۔۔

انہیں پتھروں  پہ چل کر اگر آسکو تو آو۔

علاقے کا اسکول بھی  جوہڑ کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔عین باہر  کھولا  گیا نالہ ،، اسکو ل آنے والے بچوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

بُھٹہ ولیج  سے قومی اسمبلی  کی  نشست این اے  248  سے  پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس ایک سو تیرہ سے  پی ٹی آئی کے شاہنواز جدون کامیاب ہوئے تھے۔

ایک جماعت وفاق تو دوسری  سندھ میں برسراقتدار ہے ،،لیکن  پسماندہ بستی کے مکین اب تک  اپنا حال  بدلنے کے منتظر ہیں۔