کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا حیدرآباد کا دورہ۔ سرکاری عہدیداروں، نوجوانوں، تعلیمی رہنماوں اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی قونصل خانے کے اعلامئے کےمطابق جامشورومیں امریکی قونصل جنرل نےپاکستان امریکا المنائی نیٹ ورک کی تقریب میں شرکت کی ۔ اسکاٹ ار بام کا کہنا تھا جامشورو کے المنائی اپنے خیالات کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل حیدرآباد میں انگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کہا کہ شعبہ تعلیم میں سرمایہ کاری ،، طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے رہی ہے۔امریکی قونصل جنرل نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں زرعی اور کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شمس العلماء علامہ داؤد پوتہ لائبریری میں قائم لنکن کارنر میں طلباء سے ملاقات کی ۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا تھا۔