اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

  اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

 

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار۔ ہینڈریڈ انڈیکس  چارسو نواسی پوائنٹس گرگیا۔ انٹربینک میں  ڈالر کی قیمت اٹھائیس پیسے بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج  میں کاروباری  ہفتے کے تیسرے دن مندی کا رجحان رہا۔ دن کا اختتام چار سو  نواسی پوائنٹس کی کمی سے انتالیس ہزار، تین سو بیالیس پوائنٹس  پر ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں  اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر اٹھائیس پیسے کے اضافے سے دوسو پچیس روپے چالیس پیسے پر پہنچ گیا۔