کراچی کے علا قے پنجاب کالونی میں خالی پلاٹ پر قائم رکشہ اسٹینڈ میں آگ لگنے سے 16رکشے جل کر خاکستر ہوگئے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

متاثرین کہتے ہیں روزگار کا ذریعہ شعلوں کی نذر ہوگیا۔آگ کیسے لگی،تحقیقات کی جائیں ۔

یہ مناظر کراچی کے گنجان آباد علاقے پنجاب کالونی میں واقع اس رکشہ اسٹینڈ کے  ہیں۔

جس پر کھڑےرکشوں  میں پیرکی  علی الصبح اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سولہ  رکشہ جلا کر خاکستر کردئیے۔

اطراف  کے مکین کہتے ہیں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو پولیس اور ریسکیو اداروں کو آگاہ کیا،

ابتداء میں اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھی کوشش کی۔

  سی بی سی کے فائر ٹینڈر ز نے   پہنچ کر آگ پر تو قابو پالیا مگر  حادثے کو کئی گھنٹے گذرجانے کے   باوجود   متاثرین  رکشہ اسٹینڈ کے باہر افسردہ کھڑے رہے،،

 جن  کا کہنا تھا کہ شعلوں کی نذر ہو جانے والے رکشے ان کا ذریعہ معاش تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا 400گز پر مشتمل متاثرہ  پلاٹ پر یومیہ 25 سے 30 رکشے کھڑے ہوتے ہیں  جن کی  چوکیداری پر ایک شخص مامور بھی ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا تخریب کاری، جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔