فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت چوبیس پیسے بڑھ گئی۔
فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر تین لاکھ، اکسٹھ ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو ستاون روپے کمی سے تین لاکھ، نو ہزار، سات سو چھپن روپے ہوگئی۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت چوبیس پیسے اضافے سے دوسو تراسی روپے، اکتالیس پیسے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں بیلنس آف پیمنٹ کے پریشر کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔