کراچی میں پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے
کی افواہ نے شہر بھر میں بے چینی پھیلادی۔
شہریوں کی بڑی
تعداد نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا اور پیٹرول کے حصول کےلئے پمپ پر گھنٹوں تک قطاریں لگی رہیں۔
قیمت بڑھنے
سے پہلے فیول ٹینک فل کرانے کی جستجو ۔
کراچی والے غیر
مصدقہ خبر پر پیٹرول کے حصول کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔
پیٹرول کے
حصول کے لئے شہر بھر کے پمپس پر عوام کی کثیر تعداد امڈ آئی۔
مسلسل بڑھتی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث غیر یقینی
کی صورتحال سے دو چار شہری حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔
قطاروں میں
لگ کر گاڑی یا موٹر سائیکل کے لئے پیٹرول حاصل کرنے والوں نے الزام عائد کیا کہ
پمپ مالکان بھی موقع کا فائدہ اٹھاکر قیمتیں بڑھنے سے قبل پیٹرول کی فراہمی بند کر
دیتے ہیں ۔
پیٹرول پمپس
پر خریداروں کے غیر معمولی رش اور قطاروں کے باعث نہ صرف شدید بدنظمی دیکھی گئی
بلکہ ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ نےفوری پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو
غلط قرار دے دیا۔