کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ترکی کے سفیر ایرفان نزیروغلو نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی،

عرفان علی عرفان علی

کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ترکی کے سفیر ایرفان نزیروغلو نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی،

کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ترکی کے سفیر ایرفان نزیروغلو نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی،


جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر توجہ دی گئی، جبکہ اہم موضوعات میں سندھ میں تجارت اور سرمایہ کاری، قانون سازی کے عمل، اور بین الپارلیمانی تعاون شامل تھے، اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے ترکی سفیر سے ملاقات میں نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت اور ان کی قانون سازی کی مہارت کو بڑھانے کے منصوبوں پر بات کی. اس موقع پر ایرفان نزیروغلو کے ہمراہ کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل، Cemal Sangu بھی موجود تھے.انہوں نے ای-پارلیمنٹ پروگرام کے لیے Artificial Intelligence کی اہمیت پر زور دیا اور ملاقات میں سفیر ایرفان نزیروغلو نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور سندھ اسمبلی کے اسٹریٹجک پلان پر بات کی، جبکہ گفتگو میں مستقبل میں ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز کے امکانات پر بھی غور کیا گیا


۔اسپیکر اویس قادر شاہ نے ترکی کے وفد کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر ترکی کے سفیر نے صوبائی اسمبلی سندھ کے دورے کی دعوت پر اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔


اور اسپیکر نے ریلیف، ترقی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترکی کی حمایت کو سراہا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے ترکی کے سفیر اور قونصل جنرل کو سندھی ٹوپی، اجرک، اور سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ہے۔