اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں آٹھ سو اکیاسی پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر سولہ پیسے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی رہی۔ دن کا اختتام انڈیکس میں آٹھ سو اکیاسی پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ ، سولہ ہزار، نو سو ایک پوائنٹس پر ہوا۔ انڈیکس میں صفر اعشاریہ سات۔ چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر سولہ پیسے مہنگا ہوکر دوسو اسی روپے، باسٹھ پیسے کا ہوگیا۔