کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چالیس کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں جاری ہیں۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چالیس کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں جاری  ہیں۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چالیس کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں جاری  ہیں۔  پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو  انتخابی سامان  فراہم کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر    اور ڈی سی کورنگی نے  سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 240    پر  ضمنی انتخاب  کے سلسلے میں پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل کردی گئی۔ 309 پولنگ اسٹیشنز کے پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملہ سامان لینے پہنچے۔ ان کا کہنا تھا  صرف ایک حلقے میں الیکشن ہے، اس لئے بہتر سہولیات دی جارہی ہیں ۔

این اے 240 کا حلقہ کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہے۔ 203 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 106 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی کورنگی اور ڈی آر او الیکشن انتظامات سے  مطمئن ہیں ۔

ڈی سی کورنگی  کے مطابق پولنگ کے دوران   رینجرز ا ور پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی اسٹینڈ بائی ہوں گے۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ  اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی  کیمروں سے  نگرانی کی جائے گی۔