کراچی کے علا قے کورنگی سے اغواء کی گئی لڑکی کو پولیس نے تین ماہ بعد بلدیہ ٹاؤن سے بازیاب کرالیا ،

عمران عمران

کراچی کے علا قے کورنگی سے  اغواء کی گئی لڑکی کو پولیس نے  تین ماہ بعد  بلدیہ ٹاؤن سے بازیاب کرالیا ،

کراچی کے علا قے کورنگی سے  اغواء کی گئی لڑکی کو پولیس نے  تین ماہ بعد  بلدیہ ٹاؤن سے بازیاب کرالیا ، پولیس کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کے کرائے دار نے بیوی کی مدد سے اغواء کی واردات کی تھی  اور  ملزم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں

کورنگی انوسٹی گیشن پولیس نے 6اکتوبر کو اغواء کی گئی  17سالہ لڑکی کو بلدیہ ٹاؤن میں کامیاب کارروائی  کرکے بازیاب کرالیا ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم میاں بیوی مغویہ کے کرائے دار رہ چکے ہیں اور لڑکی کو ساتھ بازار لے جانے کے بہانے ملزموں نے اغواء کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق اغواء کے الزام میں دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم لڑکی کو فرخت کرنا چاہتے تھے اور تین ماہ کے دوران ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے 50سے زائد  نمبرز  بھی تبدیل کئے۔۔۔ملزموں نے مغویہ کو تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے ،پولیس نے ملزموں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔