سندھ حکومت اور ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا

عمران عمران

 سندھ حکومت اور ٹورنٹو  میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شراکت داری  بڑھانے پر اتفاق ہوگیا

۔


سینئر صوبائی  وزیر شرجیل  میمن کی زیر صدارت    سندھ کی مختلف جامعات کے  وی سیز  نے   ٹورنٹو  میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ تعلیمی  میدان  میں تعاون بڑھانے، تحقیقی  شراکت داری اور سندھ اور اور کینیڈین ادارے کے درمیان تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا یہ شراکت داری ہماری قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے اور نئی نسل کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔حکومت، صنعت، اور اکیڈمیا کے درمیان خلا کو کم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔سب مل کر  جدت، معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کو فروغ دے  سکتے ہیں۔ ٹورنٹو  میٹروپولیٹن یونیورسٹی، این ای ڈی، اور سندھ کی دیگر جامعات کے درمیان طلبہ کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔