کراچی کےعلاقے ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ سخی حسن اور اورنگی ٹاؤن سے پھندا لگی دو لاشیں برآمد ہوئیں۔۔۔مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوگئے ۔۔۔۔ احسن آباد میں نوجوان کام کے دوران مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کے علاقے سخی حسن سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔اسی طرح اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے ایک گھر سے بھی پھندا لگی لاش ملی ہے۔۔۔دونوں لاشوں کوقانونی کارروائی کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔دوسری جانب ملیر مرغی خانہ پل کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی، جسے سر میں گولی ماری گئی۔ مقتول کا تعلق کوہاٹ سے تھا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔فائرنگ کا ایک اور واقعہ قائدآباد مرغی خانہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ سلطان آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسی دوران سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس میں ایک شہری زخمی ہوا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری طرف احسن آباد کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مشین کی زد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔۔۔