اسلام آباد،ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب پاکستان کی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈز دئیے گئے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ فلسطین میں ہزاروں بچوں کو شہید کیا گیا ہے، غزہ میں عصر حاضر میں کی تاریخ میں بدترین تباہی کی گئی ، غزہ کی صورتحال پر عالم اسلام اشکبار ہے ، فلسطین میں ہزاروں بچے شہید ہوئے جس کی مثال نہیں ملتی ، فلسطین کے بارےمیں منظورقرارداد پر عملدرآمد ضروری ہے ، پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز اٹھاتا رہا ہے اور اٹھاتا رہے گا ، معاشی مشکلات کو حل کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت 2 پہیے ہیں ، ہمیں سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے ، ہمیں ڈیلے اور غیر شفافیت کو ختم کرنا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ہمیں ایسا ماحول فراہم کرنا ہے کہ آپ اپنےشعبوں میں محنت کریں ، پاکستان معاشی ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ، حکومت کا کام آپ سے سیکھنا اور مشورے لینا ہے ، جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس کی آواز بھی مضبوط ہوتی ہے،