رواں سال شہر میں بھتہ خوری کے تیرانوے مقدمات درج ہو چکے ہیں

عرفان علی عرفان علی

رواں سال شہر میں بھتہ خوری کے تیرانوے مقدمات درج ہو چکے ہیں


کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ رواں سال شہر میں بھتہ خوری کے تیرانوے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔بھتہ خوری کےواقعات کی بناپرملزموں کی جانب 8مقامات پرفائرنگ کی جس سےایک شخص جاں بحق،چارافرادزخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں بھتہ خوری کےبڑھتےواقعات،، رواں سال کےساڑھےچھ ماہ میں 93مقدمات رپورٹ ہوئے

سی پی ایل سی کی رپورٹ کےمطابق ماہ جنوری میں 19،فروری میں 27،مارچ میں چھ،اپریل میں 9،مئی میں 10،جون میں 9،جولائی میں 13واقعات رپورٹ ہوئے

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ حکام کادعوی ہےکہ بھتہ خوروں کی جانب سےبیرون ملک کےنمبروں سے بلڈروں تاجروں کوبھتےکےپیغامات موصول ہوئے،

 ملزموں کی جانب سےبھتہ خوری کےواقعات کی بناپر8مقامات پرفائرنگ کی گئی جس کےنتیجےمیں ایک چوکیدارجاں بحق اورچارافرادزخمی بھی ہوئے،فائرنگ کےواقعات منگھوپیر،سرجانی،ملیر،گارڈن،سولجربازار،سعیدآباد،ناظم آباد میں پیش آئے