مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

عرفان علی عرفان علی

  مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی  ریمانڈ میں سات روز کی توسیع


 مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی  ریمانڈ میں سات روز کی توسیع ۔ ملزم کو  والدین سےملنے کے لئے پانچ منٹ کا وقت دےدیا ۔


 کراچی کی انسدادہشت گردی عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا ڈی وی آر ریکور کیا ہے۔ آلہ ضرب برآمد کرلیا ہے۔ ایک آئی فون بھی برآمد  کیا  ہے۔ جو اشیاء برآمد ہوئی ہیں انہیں  سیل کررہے ہیں۔ ہمیں لیپ ٹاپ اور موبائل کا  ڈیٹا ریکور کرنا ہے۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں سترہ  مارچ تک کی توسیع کی جائے۔ ملزم کے وکیل نے  کہا  پراسکیوشن  نے اسٹک کی برآمدگی سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ اسٹک اگلے دن برآمد کرلی تھی۔عدالت نے ملزم ارمغان سے دریافت کیا آپ کو مارا پیٹا تو نہیں ہے۔ اس پر ملزم نے کہا مجھے پولیس حراست میں نہیں رہنا-عدالت نے  ملزم کے ملزم ارمغان کے جسمانی  ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کردی۔ ملزم کے وکیل کی عبوری چالان جمع کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔۔