بینک کے عملہ سے ڈاکوو ں نے مبینہ طور پر چوبیس لاکھ روپے لوٹ لئے

نزاہت خان نزاہت خان

 بینک کے عملہ سے ڈاکوو ں نے مبینہ طور پر چوبیس لاکھ روپے لوٹ  لئے


کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر بینک سے رقم لے  کر نکلنے والے نجی بینک کے عملہ سے ڈاکوو ں نے مبینہ طور پر چوبیس لاکھ روپے لوٹ  لئے۔


 کراچی میں بینک سے رقم  نکلوانا اور  محفوظ طریقے سے گھر یا دفتر تک پہنچ جانا  مشکل ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق   شہر  کے  مصروف تجارتی علاقے آئی ا ٓئی چندریگر روڈ پر  ملزموں نے  بینک سے رقم نکلوا نے  والے نجی دفتر  کے عملے کو  روک لیا۔موٹرسائیکل سوار ملزمان مبینہ طور پر ان سے چوبیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے واردات میٹھادرتھانے کی حدود میں پیش آئی۔  واردات  سے متعلق مزیدتفتیش جاری ہے۔