پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر ،،شام میں امدادی سامان کی ترسیل کے بعد ترکیہ روانہ ہوگیا۔
شام میں زلزلہ متاثرین کو خیمے، کمبل، گرم کپڑے، راشن، ادویات اور جنریٹرز فراہم کئے گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شام میں نیوی کے جہاز نے زلزلہ متاثرین میں خیمے، کمبل، گرم کپڑے، راشن، ادویات اور جنریٹرز تقسیم کئے۔
بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔
پاک بحریہ کےمشن کمانڈر نے لطاکیہ میں شام کی بحری تنصیبات کا دورہ ،، اور اعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ شام کی حکومت اور عوام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل کے بعد ترکیہ روانہ ہوگیا۔