اڑان بھرتے سونے کی قیمت میں اٹھارہ سو روپے کی کمی ۔ انٹربینک میں ڈالر تیرہ پیسے مہنگا ہوگیا۔
فی تولہ سونا ایک ہزار، آٹھ سو روپے سستا ہوکر تین لاکھ، اڑتیس ہزار، آٹھ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرا م سونے کی قیمت ایک ہزار، پانچ سو تینتالیس روپے کمی کے بعد دو لاکھ، نوے ہزار، چار سو سڑسٹھ روپے ہوگئی۔ ہفتے کے روز سونا اٹھارہ سو روپے مہنگا ہوکر تاریخی بلندی تین لاکھ، چالیس ہزار، چھ سو روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تیرہ پیسے اضافے کے بعد دوسو اسی روپے، ساٹھ پیسے ہوگئی۔