معروف ماڈل اور اداکارہ
نادیہ حسین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ معروف ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کی کوئی خاص علامات نہیں ہیں۔ نادیہ حسین نے مداحوں سے صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔۔