پریشان وہ ہیں جو2018 میں الیکشن جیتے،،، خالد مقبول صدیقی

نزاہت خان نزاہت خان

 پریشان وہ ہیں جو2018 میں الیکشن جیتے،،، خالد مقبول صدیقی


کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ پریشان وہ ہیں جو2018 میں الیکشن جیتے،،،

 جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فیصلہ کراچی کی عوام نےکرناہےکہ الیکشن ہونےہیں یا نہیں،،،، صوبے بنانے کا مطالبہ غداری نہیں

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پریشان وہ ہیں جو2018 میں الیکشن جیتے،،،

فیصلہ کراچی کی عوام نےکرناہےکہ الیکشن ہونےہیں یا نہیں؟ ،،،

ہم کہیں گے تو الیکشن ہوگا ہم نہیں کہیں گے تو نہیں ہوگا ،،،

کراچی حیدرآباد میں الیکشن ہونے ہیں ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں آپ بولیں گے تو الیکشن ہونگے آپ بولیں گے تو نہیں ہونگے

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کا مطالبہ غداری نہیں اسکو غداری کہنا اصل غداری ہے ،،، کوئی بھی اپنے صوبے کو علیحدہ ملک بنانا چاہے گا تو ایم کیو ایم اسکے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگی

 صوبے بنانے کا مطالبہ غداری نہیں صوبے کی تقسیم کو غداری کہنا غداری ہے کیونکہ صوبہ محض ایک انتظامی یونٹ ہے ملک نہیں ہے اور کوئی پاکستان میں ملک بنانے کا خواب مہاجروں کی جیتی آنکھ کے ساتھ نہیں دیکھا جاسکتا

ان کاکہنا تھا کہ حلقہ بندی ووٹر لسٹ اور جعلی ڈومیسائل سمیت شہری سندھ کے حقوق کے لئے عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں