وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کریم آباد انڈر پاس، ملیر ایکسپریس وے اور کورنگی کاز وے پل پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی

صبانور صبانور

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کریم آباد انڈر  پاس، ملیر ایکسپریس وے اور کورنگی کاز وے پل  پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کریم آباد انڈر  پاس، ملیر ایکسپریس وے اور کورنگی کاز وے پل  پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔


 منصوبوں  پر پیش رفت سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ  کو بتایا گیا کریم آباد انڈر پاس  ایک ہزار  اسی میٹر  طویل ہے، جس میں سے تین سو  میٹر مکمل ہوگئے ہیں۔ منصوبہ  تیس فیصد پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات کو  منصوبے کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا  پروجیکٹ  کو جلد مکمل کرایا جائے۔ کورنگی کاز وے پر پل سے متعلق وزیراعلی کو آگاہ  کیا گیا  منصوبہ تیس فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی منصوبہ پر کام کو تیز کیا جائے۔ ملیر ایکسپریس وے سے متعلق  بریفنگ میں بتایا گیا ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے شاہ فیصل تک کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلی  سندھ نے کہا   پہلے مرحلے کا ،، کا م پچیس دسمبر تک مکمل کیا جائے۔شاہ فیصل سے ایئرپورٹ تک سڑک ٹھیک کرنے کی ہدایت بھی کردی۔