سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل


سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل  میں مختلف  جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف آخری اور تیسرے روز ڈیڑھ سو  سے زائد  اپیلیں دائر کیں۔تین دن  میں تین سو سے زائد اپیلیں دائر ہوئیں جبکہ تیئس اپیلوں پر اپیلٹ ٹریبونلز نےنوٹس جاری کردیئے۔

صوبہ بھر سے  اپیلیں دائر کرنے والوں میں جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،  حسنین مرزا اور حسام مرزا ،پی ٹی آئی  کی آرزو  فیصل ،سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور نثار پنہور بھی شامل ہیں۔الیکشن ٹریبونلز نے  این اے دوسو چودہ سے   پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، زین قریشی،  این اے دوسو اڑتیس سے پی ٹی آئی سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ،  این اے دوسو اکتالیس سے پیپلزپارٹی کےمرزا اختیار بیگ کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو  پانچ جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔  این اے دوسو چونتیس سےایم کیوایم کے صادق افتخار،  این اے دوسو اکتالیس سے پی ٹی آئی کےارسلان خالد ، این اے دو سو چھتیس سے عالمگیر خان اور این اے دوسو چونتیس  سے فدا محمد  کی درخواست پر الیکشن  ٹریبونل نے  نوٹسز کا اجرا کردیا۔