کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں اور اراکین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔

عرفان علی عرفان علی

رابطہ کمیٹی کی دوتہائی اکثریت نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

 رابطہ کمیٹی کی دوتہائی اکثریت نے گورنر سندھ کو پارٹی مفاد میں ہر فیصلہ کرنے کا بھی اختیار دیا  ہے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کمیٹی گورنر سندھ کے  شانہ بشانہ کھڑی ہے،

ملاقات میں صوبہ میں نئے  بلدیاتی قانون،بلدیاتی اداروں کے اختیارات،صوبہ کے شہری علاقوں میں صحت وصفائی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

 اس مو قع پر وفد نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ گورنر سندھ وفاق اور صوبہ سے ایم کیو ایم کے معاہدے پر جلد از جلد  عمل درآمد کی کوشش کریں۔

 ایم کیو ایم کا معاہدہ ملک اور خصوصی طور پر صوبہ میں نئے مضبوط بلدیاتی نظام کا باعث ہوگا۔

اراکین رابطہ کیمٹی نے کہاکہ غیر متوازن حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات ہیں انہیں درست کئے بغیر بلدیاتی الیکشن بے معنی اور غیر قانونی ہوں گے،

گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ بطور وفاق کے نمائندے کے اس معاہدے پر عمدرآمد کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا،

 ہم سب کو ملک کر ملک کے معاشی حب کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا ہوگا۔

 ایم کیو ایم کے وفد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صد یقی، سابق میئر کراچی وسیم اختر، وفاقی وزیر امین الحق سمیت دیگر نے شرکت کی