کراچی کی اہم سڑک جہانگیر روڈ کی مرمت کا کام
تاحال شروع نہیں کرایا جا سکا۔جگہ جگہ گڑے کچرا اور کھلے مین ہول نے گزرنے والوں کی
مشکلات میں اضافہ کردیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی
کی سڑک کی مرمت کی یقین دہانی کے باوجود سڑک کی صورتحال جو کی تو ہے۔
جہانگیر روڈ سے گزرنا اب بھی امتحان ہے، ،،، ایڈمنسٹریٹر
کراچی کا وعدہ بھی وفا نا ہوسکا،،،،،
شہر کی اہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سڑک پر
موجود کچرا اور گڑھوں سے گزرنے والے شہریوں کی مشکلات کم نا ہوسکی،،،،
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نےجہانگیرروڑ کا
دورہ کیا تو شہریوں کی امید بڑھ گئی تھی لیکن تاحال سڑک کی صورتحال جو کی تو ہے،،،
شہر ی کہتے ہیں اس سڑک سے گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں ۔
وفاقی حکومت نے سڑک کی تعمیر کرائی تھی ،، لیکن سیوریج
نظام کی تباہ حالی نے اسے
دوماہ میں ہی انجام تک پہنچا دیا۔ جہانگیر روڑ سے گزرنے والے شہری کہتے ہیں
کمیشن کے چکر میں غیرمعیاری سڑکیں بنائی جاتی ہیں۔
شارع پاکستان او ر ایم اے جناح روڑ کو ملانے
والے جہانگیر روڑ کی تعمیر کا کام کے ایم
سی نے شروع کرنے کا وعدہ تو کیا تھا لیکن
عملی طور پر کوئی اقدام تاحال ہوتا نظر نہیں آتا