پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس


 پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ہواہے


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر بریفنگ دی گئی


اجلاس یں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ نئے ڈیزائن میں اسٹیڈیم میں تماشایوں کے کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی جگہ، کھلاڑیوں کی ہاسٹل اور ٹیم کا چینجنگ روم ہوگا 


نئے اسٹیڈیم میں 15000 تماشایوں کی جگہ ہوگی۔


وی آئی پی پویلین ہوگا جس میں 100 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی


تمام پویلینز 8 فٹ گراؤنڈ سے اونچے ہونگے


اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف آفیس، میڈیا سینٹر، کمینٹری بوکس وی آئی پی پویلین کی طرز بنائیں جائیں گے


اسٹیڈیم کے رائیٹ سائیڈ پر جیم، اسکوئش گراؤنڈ، بولنگ الیز، کافی شاپ تعمیر کی جائینگی


ایک سنتھیٹیک جوگنگ ٹریک تماشایوں اور آسٹرو طرف کے بیچ میں بنایا جائے گا


اسٹیڈیم میں سوئیمنگ پول، اسنوکر روم، چیس روم بھی ہونگے


اسٹیڈیم کی تعمیر پر 1.5 بلین روپے خرچ ہونگے


وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہاکہ یہ ہاکی اسٹیڈیم ایک سپر اسٹیکچر اسٹیڈیم ہوگا اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلے فیز کیلئے سندھ حکومت 845 ملین روپے دیگی اور سندھ حکومت اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کیلئے پی پی پی موڈ کے تحت فنانس کرے گی دوسرے مرحلے کی تعمیر کا لون سندھ حکومت ادا کریگی


وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ ہمیں ہاکی کے کھیلنے میں جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی


ہم نے صوبے کے دیگر اضلاع میں ہاکی کو فروغ دینے کیلئے گراؤنڈ بنانے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ کراچی کا ہاکی اسٹیڈیم دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں شمار ہو


وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہاکہ یہ ہاکی اسٹیڈیم ایک سپر اسٹیکچر اسٹیڈیم ہوگا اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلے فیز کیلئے سندھ حکومت 845 ملین روپے دیگی


اور سندھ حکومت اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کیلئے پی پی پی موڈ کے تحت فنانس کرے گی


دوسرے مرحلے کی تعمیر کا لون سندھ حکومت ادا کریگی


سندھ حکومت پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر نہ صرف دنیا کا ایک بہترین اسٹیڈیم تعمیر کرے گی بلکہ ہاکی کو ترقی بھی دلوائے گی


یہ ورلڈ کلاس اسٹیڈیم ہوگا جس میں سندھ حکومت پر لحاظ سے بھرپور کردار ادا کریگی



جلاس میں پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، برگیڈیئر (رٹائرڈ)  خالد کھوکھر، میجر (رٹائرڈ)  آغا نواز، برگیڈیئر عقیل، پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ اور دیگر شریک ہوئے ۔