افغان بستی تجاوزات

صبانور صبانور

 افغان بستی تجاوزات

 

کراچی  افغان بستی میں تجاوزات خاتمے  کے کیس میں کےڈی اے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری۔ عدالت نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے۔

یہ عدالت بھی متعدد احکامات جاری کرچکی،لیکن نتیجہ   نہیں نکلتا

سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے  ریمارکس دیئے کہ جب سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے، تو ہمارے حکم کی کیاضرورت ہے۔

یہ عدالت بھی متعدد احکامات  کرچکی،لیکن نتیجہ نہیں نکلتا۔جانے وہاں کون کون آجاتا ہے۔

فیصلوں پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا۔ درخواست گزار نے دلائل دیئےکہ  نوے کے عشرے سے فلیٹوں کی جگہ پر قبضہ ہے۔

 وہاں پارکس اور دیگررفاہی   پلاٹ بھی ہیں،جو شہریوں کی سہولیات کےلئے ہیں۔

نعمت اللہ خان کے کیس میں سپریم کورٹ تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے۔

 وہ افغان خیمہ بستی ہے،حکام وہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔

اگر یہ عدالت اب حکم دے گی،، تو حالات میں بہتری کی توقع ہے۔