کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زورتو ٹوٹا،،لیکن لوڈشیڈنگ کا زور نہ ٹوٹ سکا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زورتو ٹوٹا،،لیکن  لوڈشیڈنگ کا زور نہ ٹوٹ سکا۔

کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زورتو ٹوٹا،،لیکن  لوڈشیڈنگ کا زور نہ ٹوٹ سکا۔

چھ سے  بارہ گھنٹے تک بجلی کے تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں تین روز سے جاری بارش کے سلسلے کے بعد موسم نسبتا بہتر ہوا ہے ،،

لیکن لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔شہر کے رہائشی علاقوں میں تاحال چھ سے بارہ گھنٹے کی  لوڈشیڈنگ  جاری ہے۔

 نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں چھ  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  ہورہی ہے۔ رات گئے  لیاری ، موسیٰ کالونی ، بلدیہ ٹاؤن اور،،، اورنگی ٹاؤن میں پانچ  گھنٹے  بجلی معطل رہی ۔

 کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس سے تیرہ سو  میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

نیشنل گرڈ سے شہر کو ایک ہزار  میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔