مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے  قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی

کراچی،عرفان علی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے  قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔ کہتے ہیں کراچی کی ترقی کے لئے کئی پروگرام ہیں۔ آئندہ سندھ میں بھرپور تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔

کراچی میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی صدر شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل قومی حکومت کے قیام میں ہے۔آئندہ شفاف انتخابات میں ہمیں موقع ملا تو قومی حکومت بنائیں گے۔ شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ہمارے پاس مختلف پروگرام ہیں۔کراچی سمیت کہیں بھی ترقی کیلئے وسائل نہیں گورننس کا مسئلہ ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں  مسلم لیگ ن کو متحرک کررہے ہیں۔ اگلے الیکشن  میں  یہاں  بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ن لیگی صدر نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ریاست کی پالیسی کےساتھ چلناچاہئے۔ کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بناسکتی ہے۔ سلامتی کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان  وہاں کسی خاص گروہ کی سپورٹ نہیں کررہا ۔