پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جمعہ کو کراچی کے چھ اضلاع میں احتجاجی
مظاہرے کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے تحت کل بعد
نماز جمعہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں ۔ اس سلسلے میں کراچی
کے چھ اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ ضلع
جنوبی میں ریگل چوک پر مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنما شیری رحمان اور وقار مہدی کریں گے۔ضلع ملیر میںملیر پریس کلب پر مظاہرے کی قیادت قائم علی شاہ اور ضلع شرقی میں
الآصف اسکوائر پر مظاہرے کی سربراہی
سلیم مانڈوی والا کریں گے۔ضلع غربی
کے بنارس چوک پر مظاہرے کی قیادت
مرتضی وہاب ضلع وسطی ، لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کی سربراہی شہلا رضا اور ضلع کورنگی، سنگر چورنگی پر مظاہرہ تاج حیدر کی قیادت میں ہوگا ۔