کراچی میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی آئی جی سندھ سے ملاقات

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی آئی  جی سندھ سے ملاقات

کراچی میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی آئی  جی سندھ سے ملاقات ۔ قمبر میں  پارٹی  رہنماء سخاوت راجپوت   کے قتل  کا معاملہ اٹھایا۔ آئی جی آفس کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ مکمل طور پر ناکام  ہوچکے۔ یہی حالات رہے تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

قمبر میں پی ٹی آئی رہنماء سخاوت راجپوت  کا قتل۔کراچی میں پی ٹی آئی  کے  منتخب نمائندوں   کی آئی جی سندھ سے ملاقات۔    آئی  جی آفس کے باہر مظاہر ہ  بھی کیا۔

رہنما  پی ٹی آئی خرم شیر زمان کاکہنا تھاکہ  بدامنی عروج پر ہے۔آئی جی سندھ مکمل طور پر ناکام  ہوچکے۔ وزیراعلی کے کام کرانا ان کی ذمہ داری رہ گئی ہے۔

ہم نے آئی جی صاحب کو بتایا ہے کہ آپ کے ایس ایچ اوز سندھ میں لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کاٹ رہےہیں آپ کے ایس ایس پیز ایک شخص کی شوگرمل کو چلانے کے لیے مصروف ہیں

انہوں نے کہاکہ آئی جی نے  سخاوت راجپوت ،ناظم جوکھیو،فہمیدہ سیال  کیسز  حل کرانے  کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہی حالات رہے تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

آئی جی صاحب نے ایک ماہ کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ان تینوں کیسز کو حل کریں گے اور ان کے قاتلوں کو پکڑیں گےاگر ایک ماہ میں یہ نہیں پکڑے جاتے تو آئی جی کو بتادیا ہے کہ اُن کے آفس کا گھیراو کریں گے

آئی جی سے ملاقات میں تحریک انصاف  کے رہنماوں نے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ  پر   جانبداری او ر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کا الزام  عائد کیا۔