کراچی ناظم آباد کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

عرفان علی عرفان علی

کراچی ناظم آباد کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

کراچی  ناظم آباد میں بننےوالی نئی سڑک بارش کا زور برداشت نہ کرسکی۔


 مختلف علاقوں کوجوڑنےوالی اس اہم سڑک کےبیچ وبیچ گڑھےپڑنےسےٹریفک کی روانی متاثرہونےکےساتھ حادثات  بھی ہورہےہیں۔

فائیواسٹار۔  لنڈی کوتل۔ پیپلزچورنگی اوراطراف کوجوڑنےوالی اس اہم سڑک کی ازسرنوتعمیربس کچھ مہینوں پہلےہی مکمل ہوئی۔۔


لیکن یہاں توگڑھےپڑگئے۔۔ رہائشی کہتےہیں کہ فائیواسٹارجانیوالی سڑک کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کازوربرداشت نہ کرسکا اوربیٹھ گیا۔۔

جب کام ہوا تو اس وقت بہت اچھا تھانالہ تھا بیچ میں نالے کو کور کیا گیا لیکن بارش ہوئی چھ مہینے بعدیہ بیٹھ گیا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں

وقت ہوگیا بنے ہوئے اس روڈ کو میں تو کہتے ہیں اسی طرح اچھے تھے ابھی بناہی نہیں رہے

اس اہم سڑک پردن بھرگاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے،،

جہاں کاروباری مراکزسمیت مختلف تعلیمی ادارے بھی واقع  ہیں

 لیکن تاحال مرمتی کام کا آغازنہ ہوسکا۔

 یہاں سےگزرنےوالےکہتےہیں کہ انتظامیہ کی جانب سےاگرمرمتی کام کا آغازکیا گیا ہےتوآگاہی بورڈ بھی آویزاں نہیں کیےگئے۔


 6،8 مہینے بند رہنےکےبعد تین مہینے اس کو کھلے ہوئے ہوئے تھے ،،، اب پھر خراب ہوگیا

شہری کہتےہیں پہلےہی کراچی میں سڑکوں کا براحال ہے۔



ایسےمیں ازسرنوتعمیرکی جانیوالی نئی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ انتظامیہ کی کارکردگی پرسوال اٹھارہی ہے ۔چہرہ نیوزنےمتعلقہ اداروں سےسڑک  کے متعلق مؤقف جاننےکیلئےرابطہ کرنےکی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔۔