کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں کھلےگٹرمیں بچہ گرکر جان سے گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں کھلےگٹرمیں بچہ گرکر جان سے گیا


کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں کھلےگٹرمیں بچہ گرکر جان سے گیا ۔  ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش نکال لی ۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ عقیقہ اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا نوٹس . میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ شہر بھر میں کھلے مین ہول کے ضمن میں بات چیت 


کراچی شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں گٹرمیں گرنے والے بچہ کی لاش دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد کچھ فاصلےپرملیرندی سےبچےکی لاش مل گئی ۔ ی بچےکی شناخت 8سالہ حزیفہ کےنام سےہوئی ۔ بچہ شاہ فیصل کالونی اےون کارہائشی اور  شادی ہال میں جاری عقیقہ اورسالگرہ کی تقریب میں آیاہواتھا ۔ متوفی تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا  ۔ بچہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ گورنر سندھ کا میئر کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا مین ہول خطرناک ہوچکے، ان سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔ شترکہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی انتہائی ناگزیر ہے ۔