سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے  منگل کو کراچی میں  پانچ سو سے زائد  وکلا  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ملک بھر میں مجموعی  طور پر چار ہزار اکیس  وکلاء  ووٹ ڈالیں گے۔ انتخابات کےلئے ہائی کورٹس اور  سرکٹ بینچز  میں پولنگ ہوگی۔  کراچی میں  پانچ سو سولہ  وکلا صبح نو بجے سے شام پانچ بجے  تک  اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کے علاؤہ چاروں صوبوں سے نائب صدور کی نشست پر بھی  مقابلہ ہوگا۔ چاروں صوبوں سے ممبر ایگزیکٹو بھی منتخب کیے جائیں گے ۔صدارتی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمد رؤف عطا اور حامد خان گروپ کے  منیر  احمد کاکڑ مد مقابل ہیں۔