چار سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

نزاہت خان نزاہت خان

 چار سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

کراچی میں  اسٹیڈیم روڈ پر  ڈالمیا کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے چار سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کے تین فائر ٹینڈرز پہنچے،،، اور کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق  آگ سینٹرل گورنمنٹ سوسائٹی کے پلاٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ خالی پلاٹ پر دس سے  پندرہ جھگیاں قائم تھیں،، جو تمام کی تمام جل  کر خاک ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے مقام سے چار سالہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے،، جو   جھگیوں میں ہی رہائش پذیر تھا۔بچے کی شناخت چار سالہ طاہرکے نام سے ہوئی ہے۔